نجی سکولز کی سکیورٹی سخت ،حفاظتی اقدامات اور تربیت لازمی

نجی سکولز کی سکیورٹی سخت ،حفاظتی اقدامات اور تربیت لازمی

فریش ای لائسنس، فیس چالان رسید ، مطلوبہ کوائف جمع کر انے کی ہدایت

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن وہاڑی ناصر عزیز چودھری نے پرائیویٹ سکولز مالکان اور یونین نمائندگان کے ساتھ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی مسائل کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے ، ڈی وی آر ڈیوائس فنکشنل رکھنے ، پنک بٹن/کیمرے کو سیف سٹی سے منسلک ہنگامی الارم کے ساتھ جوڑنے پر زور دیا گیا۔میٹنگ میں اساتذہ اور بچوں کے لیے حفاظتی اقدامات کی تربیتی ورکشاپ، سکیورٹی گارڈز بمع اسلحہ، میٹل ڈیٹیکٹر گیٹ کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا۔ بچوں کو ہنگامی اور سکیورٹی میئرز/ایس پی اوز کی مکمل تربیت دینے اور اجنبی، مشکوک افراد یا سامان پر نظر رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں