پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم
گرانفرشوں کو گرفتار، بھاری جرمانے اوردکانیں سیل کی جائیں، خالد جاوید
وہاڑی (خبرنگار )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز 2318 انسپکشن کیں، 58 خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 39 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا ۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پرگراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں کسی دکاندار کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں ہے ،خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ، دکانیں سیل اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔