میپکو نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن،ساڑھے چھ لاکھ وصولی

میپکو نادہندگان کیخلاف کریک  ڈاؤن،ساڑھے چھ لاکھ وصولی

ملتان (خصوصی رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں میلسی فرسٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔۔۔

ہری چند، گنواری بلوچ، ڈھلو، گجر عمر دین اور بستی احمد پور میں 90 لاکھ روپے واجبات ادا نہ کرنے پر مستقل نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کئے گئے ۔ ٹیموں نے ایک ٹرانسفارمر، 4 انورٹرز اور 14 میٹرز اُتار کر قبضہ میں لے لئے ۔اس کے علاوہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 6 لاکھ 60 ہزار روپے سابقہ بقایاجات موقع پر وصول کئے گئے ۔ حکام نے واضح کیا کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور نادہندگان کو قانون کے مطابق جواب دہ ہونا ہوگا۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں