اغوا کے واقعات، تین نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات

 اغوا کے واقعات، تین نامزد اور  نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور۔۔۔

 کارروائی جاری ہے ۔بستی ملوک پولیس کو لیاقت حسین نے بتایا کہ گھر پہنچا تو بیوی علینہ مائی موجود نہیں تھی، جسے ملزمان عبدالقدیر اور محمد سلیم اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔ سٹی شجاع آباد پولیس کو کوثر بی بی نے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزم گھر میں داخل ہوئے اور اس کی دختر مہک کو اغوا کر کے لے گئے ۔کینٹ پولیس کو زرینہ بی بی نے بتایا کہ اس کی شادی شدہ بیٹی شوہر سے ناراض ہو کر گھر میں رہائش پذیر تھی، جسے ملزم حسن اغوا کر کے فرار ہو گیا۔ شاہ شمس پولیس کو محمد فریاد نے بتایا کہ گھر پہنچا تو بیٹی موجود نہیں تھی، جسے نامعلوم ملزم اغوا کر کے لے گئے ۔پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تمام ممکنہ شواہد کی بنیاد پر اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں