لودھراں:پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے اجلاس
لودھراں (سٹی رپورٹر) پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کی۔ ۔۔۔
اجلاس میں تعمیر نو محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد ظفر نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ میگا پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مثالی اقدام ہے ، جس میں اربوں روپے کی لاگت سے ہر ضلع میں سیوریج لائنز، ڈسپوزل سٹیشنز، سولرائزیشن اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے بنیادی مسائل حل کیے جائیں گے ۔