نجی تعلیمی ادارے کا رزلٹ ڈے ، تقسیم انعامات کی تقریب
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ دنیا) نجی تعلیمی ادارہ کیمپس کا سالانہ رزلٹ ڈے اور تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ ۔۔۔
تقریب میں امتحانات اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات خضر حیدر، ابیحہ فاطمہ، میرب فاطمہ، نوال فہد، حریم فاطمہ سمیت دیگر میں ڈائریکٹر چوہدری شاہد نعیم ایڈووکیٹ نے انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔وائس پرنسپل محمد علی انس چوہدری، میڈم گلناز ارشاد اور سکول سٹاف کے علاوہ والدین و طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ننھی طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ ڈائریکٹر نے بچوں کی محنت کو سراہتے ہوئے اساتذہ اور والدین کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات بچوں میں خوداعتمادی اور حوصلہ پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔