سماعت سے محروم14 بچوں کو جدید ہیرنگ ایڈ فراہم
بچوں کی روزمرہ زندگی اور سماجی شمولیت میں بہتری آئے گی:ڈپٹی کمشنر
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کے خصوصی اقدام کے تحت سپیشل ایجوکیشن سینٹر کبیروالہ میں 14 سماعت سے محروم بچوں کو ہیرنگ ایڈز فراہم کیے گئے ۔ ہر بچے کو ایک جوڑا دیا گیا، جس کی قیمت 62 ہزار روپے ہے ۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ رانا عامر لیاقت، سپیشل ایجوکیشن کے افسران، اساتذہ اور والدین موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ ہیرنگ ایڈز سے بچوں کی روزمرہ زندگی اور سماجی شمولیت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ۔ مزید کہا کہ دیگر تحصیلوں کے سماعت سے محروم بچوں کو بھی جلد ہیرنگ ایڈ فراہم کیے جائیں گے اور سپیشل ایجوکیشن اسکولز پر خصوصی توجہ جاری رہے گی۔