خانیوال :چوروں کی مسجد کے بعدسرکاری سکول میں لوٹ مار

خانیوال :چوروں کی مسجد کے بعدسرکاری سکول میں لوٹ مار

3سکیورٹی گارڈ تعینات پھر بھی سکول سے 48پنکھے ،2موٹر پمپس چوری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال تھانہ صدر کی حدود 67/10R چک باٹیاں والا میں نامعلوم چوروں نے مسجد کو لوٹنے کے بعد قریبی سرکاری سکول گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول سے 24 الیکٹرک پنکھے اور دو موٹر پمپس بھی چوری کر لیے ۔سکول میں تین سیکورٹی گارڈز تعینات ہیں، لیکن چور آسانی سے اندر گھس گئے اور قیمتی سامان لے اڑے ۔ والدین اور مقامی شہریوں نے فوری نوٹس اور ذمہ داران کی سزا کا مطالبہ کیا۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس کی گشت ناکافی ہے ایک شہری محمد رمضان نے کہا، \"مسجد لوٹی گئی تو ایک واقعہ سمجھا، اب سکول بھی محفوظ نہیں، بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے ۔\"سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے فوری حفاظتی اقدامات کی اپیل کی۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں