رجسٹری کرپشن کیس:ایک اور وثیقہ نویس گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان نے رجسٹری برانچ کرپشن کیس میں ایک اور وثیقہ نویس، مدثر حسین، کو گرفتار کر لیا۔۔۔
اینٹی کرپشن کے مطابق میگا سکینڈل رجسٹریوں کے کیس میں بعض وثیقہ نویس جعلی رجسٹریاں تیار کر کے کم فیس ادا کرنے یا فیسیں جمع نہ کروانے کے باوجود رجسٹریاں سب رجسٹرار اور ریونیو آفیسروں کے پاس کرواتے رہے ۔مدثر حسین پر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔