رمضان میں ریلیف اقدامات تیز، 96 ہزار نگہبان کارڈز تقسیم

رمضان میں ریلیف اقدامات  تیز، 96 ہزار نگہبان کارڈز تقسیم

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ماہ رمضان میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ وہاڑی متحرک ہے ۔۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت اجلاس میں رمضان سہولت بازار، نگہبان کارڈز اور نگہبان دسترخوان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کو ایک لاکھ 6 ہزار 787 نگہبان کارڈز موصول ہوئے جن میں سے 96 ہزار 713 کارڈز مستحق گھرانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ 80 ہزار 993 خاندان رقوم وصول کر چکے ہیں۔ اب تک 81 کروڑ 10 لاکھ 8 ہزار 500 روپے مستحق افراد کو منتقل کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000 اور ایپ کے ذریعے 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ اربن یونٹ کی ٹیموں نے 10 ہزار گھرانوں کی تصدیق مکمل کر لی ہے ۔ اہل گھرانوں کو 48 گھنٹوں کے اندر 10 ہزار روپے جاز کیش کے ذریعے منتقل کیے جا رہے ہیں۔ضلع میں 7 نگہبان دسترخوان مریم کے مہمان کے تحت جاری ہیں جہاں اب تک 22 ہزار 308 روزہ داروں کو افطاری فراہم کی جا چکی ہے ۔ اجلاس میں متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں