گودام پر چھاپہ ،150لٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد

 گودام پر چھاپہ ،150لٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد

تازہ مشروبات کے ساتھ ملا کر محفوظ کیا گیا تھا ،موقع پر تلف کردیا گیا سٹور مالک کو تیس ہزار روپے جرمانہ،مزید کریک ڈاؤن جاری ،ڈی جی فوڈ

 وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی)ماہِ صیام میں زائدالمیعاد مشروبات کی فروخت کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں، سبزی منڈی اڈہ گڑھا موڑ میں بوتلوں کے گودام پر چھاپہ مار کر ایک سو پچاس لیٹر زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے موقع پر تلف کر دی گئیں جبکہ سٹور مالک کو تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، ترجمان کے مطابق زائدالمیعاد مشروبات کو تازہ مشروبات کے ساتھ ملا کر محفوظ کیا گیا تھا اور انہیں مختلف کریانہ سٹورز اور مشروب فروش مراکز پر فراہم کیا جانا تھا تاہم بروقت کارروائی سے یہ کوشش ناکام بنا دی گئی، فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص اور مضر صحت مشروبات کو ضائع کر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کو غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں