ملتان پولیس کی 15 لاکھ کی ریکوری ، مدعیان کے حوالے

ملتان پولیس کی 15 لاکھ کی  ریکوری ، مدعیان کے حوالے

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے تھانہ چہلیک پولیس کی جانب سے مختلف مقدمات میں 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوریز اصل مدعیان کے حوالے کر دی ہیں۔۔

ریکوریز میں 08 موٹر سائیکلیں، 06 موبائل فون اور 06 لاکھ روپے نقد شامل ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے مال کے تحفظ اور لوٹی گئی رقوم کی ریکوری ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں