رقم چوری کرنے پر گھریلو ملازمہ کیخلاف مقدمہ درج
ملتان ( کرائم رپورٹر )پولیس نے رقم چوری کے الزام میں گھریلو ملازمہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
بی زیڈ پولیس کو علی رضا نے بتایا کہ گھر والے بازار گئے ہوئے تھے گھریلوں ملازمہ نادیہ گھر سے بھاگ رہی تھی اچانک سامنے آیا تو پریشان ہوگئی جس کے ہاتھ میں شاپر پکڑا ہوا جس کو چیک کیا تو پچاس ہزار کی رقم پائی گئی جس سے دریافت کیا تو ملازمہ نے چوری کرنا تسلیم کیا ۔