دو افراد کی حلف اٹھا کر جرائم سے توبہ ، نیک زندگی کا عزم

 دو افراد کی حلف اٹھا کر جرائم  سے توبہ ، نیک زندگی کا عزم

کرم پور (سٹی رپورٹر) کرم پور کے نواحی علاقے کوٹ سورو کے رہائشی منظور سورو اور قمر عباس سورو نے شراب فروشی اور چوری چکاری جیسے جرائم سے توبہ کر کے نیک زندگی گزارنے کا عزم کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منظور سورو اور قمر عباس سورو نے ڈیرہ میاں شاکر سورو نمبردار کے سامنے اہل علاقہ کے ساتھ برحلف قرآن پاک قسم کھا کر اپنے جرائم سے توبہ کی اور کہا کہ وہ اللہ کے حضور شرمندہ ہیں اور بابرکت مہینہ میں معافی کے طلب گار ہیں۔ انہوں نے عزم کیا کہ آئندہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزاریں گے ۔اس موقع پر میاں شاکر سورو نمبردار، میاں غفران سورو، میاں محسن اسلام سورو، میاں شاہد سورو، حاجی محمد بھٹی، محمد اشرف ملانا، میاں شہباز سورو، سینیئر صحافی محمد افضل، چوہدری محمد ارشد عابد، رانا شکیل احمد، راؤ وقار احمد، راؤ محمد رمضان، راؤ عمران، راؤ ضمیر قادری، اسد حسین اور دیگر اہل علاقہ کے افراد موجود تھے ۔ جامعہ مسجد کوٹ سورو کے امام حافظ محمد صدیق نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی تاکہ دونوں افراد کی نیک نیتی قبول ہو اور وہ آئندہ اپنی زندگی صراط مستقیم پر گزاریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں