منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، سات ملزم گرفتار

 منشیات فروشی کے خلاف  کریک ڈاؤن، سات ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ چہلیک پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم شہباز سے 30 لٹر شراب برآمد کر لی۔ مظفرآباد پولیس نے ملزم غلام شبیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 لٹر شراب برآمد کی۔اسی طرح گلگشت پولیس نے ملزم عرفان سے 10 لٹر جبکہ ملزم اہد سے بھی 10 لٹر شراب برآمد کی۔ الپہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر کے قبضے سے 100 لٹر شراب برآمد کر لی۔ادھر نیو ملتان پولیس نے ملزم شرجیل کو گرفتار کر کے اس سے 18 لٹر شراب برآمد کی، جبکہ بدھلہ سنت پولیس نے ملزم شاہد اشرف کے قبضے سے 110 گرام چرس برآمد کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں