ڈی پی او آفس خانیوال میں روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد

 ڈی پی او آفس خانیوال میں روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ڈی پی او آفس میں روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

 اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہری راہ راست اپنے مسائل اور شکایات پیش کرتے ہیں، جنہیں ڈی پی او انتہائی توجہ اور غور سے سنتے ہیں۔ڈی پی او محمد عابد نے موقع پر ہی متعلقہ افسران سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے معاملات کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات کو مقررہ وقت کے اندر حل کیا جائے اور اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی خانیوال پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو بلا واسطہ شکایات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اور مسائل کا فوری حل یقینی بنانا ہے ۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ خانیوال پولیس شہریوں کی خدمت اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں