ایک کلو منشیات برآمد ، ملزم گرفتار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔