زیادتی کیس، بیان سے انحراف پر خاتون ملزمہ کیخلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر) اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
لوہاری گیٹ پولیس کو انوسٹی گیشن آفیسر نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ زیادتی کے درج مقدمہ کی مدعیہ عائشہ اسلم نے ملزم کو کیس سے بچانے کیلئے بیانات سے منحرف ہوگئی جس کیخلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔