دنیا اسرائیل سے ایٹم بم تلف کرنیکا مطالبہ کرے ، نذیر احمد

دنیا اسرائیل سے ایٹم بم تلف کرنیکا مطالبہ کرے ، نذیر احمد

کسی دہشت گرد ملک کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے ، رہنما مسلم لیگ ن

گگو منڈی(نامہ نگار)دنیا اسرائیل سے ایٹم بم تلف کرنے کا مطالبہ کرے ایک دہشت گرد ملک کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا اور امریکی عوام سے جھوٹ بول کر ایران پر حملہ کیا ہے ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا جواب جس دلیری سے دیا ہے اسے مدتوں یاد رکھا جائے گا ،امریکہ اور اسرائیل اب اس جنگ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں مگر ایران جھکنے کو تیار نہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے و صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آ رائیں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا اسرائیل سے ایٹم بم تلف کرنے کا مطالبہ کرے کیوں کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے جو پوری دنیا میں دہشت کردی کر رہا ہے۔

نیتن یاہو نے امریکی صدر کو بے و قوف بنا کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا جس کا جواب ان کی توقع کے برعکس نکلا اور انہیں ایران کے مقابلے میں زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جس کے نتائج امریکہ اور اسرائیل کو سالوں بھگتنے پڑیں گے ،اسرائیل اور امریکہ اب یہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ایران اپنی سخت شرائط پر ڈٹا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران نے عرب ممالک میں امریکی اڈوں پر حملے کر کے اپنے ساتھ ساتھ مشرق وسطی کے ممالک میں امریکی اور اسرائیلی اچارہ داری تقریباً ختم کی ہے۔چودھری نذیر احمد آ رائیں نے کہا بحرین میں امریکی چھاونی ہی نہیں بلکہ یہ مشرق وسطی کا وار روم ہے جہاں سے پورے خطے کے فیصلے کیے جاتے ہیں اور یہ اڈا پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ 21ممالک کی سمندری اور فضائی نگرانی کرتا ہے اور یہاں کے کیے گئے فیصلے عرب ممالک کی خود مختاری کو کچلتے ہیں یہ اڈا اسرائیل کا فرنٹ لائن ڈیفنس ہے اس کی موجودگی کا مقصد اسرائیل کا تحفظ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں