بھٹو شہید نے قوم کو جمہوری شعور دیا، رانا خالد محمود
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھٹو شہید جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جنہوں نے قوم کو سیاسی اور جمہوری شعور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظرئیے کے فروغ کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی پیپلز پارٹی کی قیادت ملکی سلامتی، ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات اور عوامی اتحاد کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔