تنظیم مغلیہ وہاڑی نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا
وہاڑی (خبرنگار) صدر تنظیم مغلیہ وہاڑی امتیاز مغل اور ان کی کابینہ نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر عہدیداران نے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب میں چیئرمین اعجاز حسین مغل، چیف آرگنائزر مرزا امجد حسین انجم، سینئر نائب صدر شہزاد احمد مغل، نائب صدر مرزا جعفر حسین مغل، نائب صدر غلام شبیر مغل، جوائنٹ سیکرٹری عزیز الرحمن مغل اور سیکرٹری اطلاعات حسین احمد مغل نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پودے لگائے ۔مقررین نے اس موقع پر کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم مغلیہ وہاڑی آئندہ بھی ایسے فلاحی اقدامات اور سماجی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ شہر کو سرسبز اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔