رمضان ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، اتحاد کلب فاتح

رمضان ٹیپ بال فلڈ لائٹ  کرکٹ ٹورنامنٹ، اتحاد کلب فاتح

بورے والا (سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم سٹیڈیم میں منعقدہ رمضان المبارک ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

فائنل میچ میں اتحاد کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم جمخانہ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی اور نقد انعام اپنے نام کر لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک اور سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر تھے جبکہ تحصیل سپورٹس آفیسر مسز شازیہ پروین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ مہمانوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اس طرح کے کھیلوں کے مقابلے نہایت اہم ہیں۔میچ کے اختتام پر ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں