مظفرگڑھ، سائلین، ملازمین کی سہولت کیلئے ڈی سی کاؤنٹر قائم

مظفرگڑھ، سائلین، ملازمین کی سہولت کیلئے ڈی سی کاؤنٹر قائم

کاؤنٹر پر آٹا، گھی، دال اور چاول سمیت دیگراشیاء خورو نوش کم قیمت پر دستیاب

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر آفس آنے والے سائلین، ملازمین اور شہریوں کی سہولت کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کا اہم اقدام۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاھر جپہ نے ڈی سی آفس میں ڈی سی کاؤنٹر قائم کر دیا جہاں بازار سے اشیاء خورو نوش کم قیمت پر دستیاب ہیں، ڈی سی کاؤنٹر پر آٹا، گھی، دال اور چاول سمیت دیگر اشیائے ضروریہ دستیاب ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں گراں فروش پھر بھی چند روپے اوپر وصول کر لیتے تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے ہی آفس میں ڈی سی کاؤنٹر قائم کیا،ڈپٹی کمشنر آفس آنے والے سائلین بھی کاؤنٹر سے خریداری کرسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں