نعیم اختر بھابھہ سے عہدیداران پریس کلب میلسی کی ملاقات
علاقائی و سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور صحت کے شعبے پر تبادلہ خیال
میلسی (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی محمد نعیم اختر خان بھابھہ سے چیئرمین احتساب کمیٹی پریس کلب محمد اسلم خان یوسفزئی اور ہیلتھ کوآرڈینیٹر واجد شاہ نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ملاقات میں علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال، پریس کلب کے فنڈز، عوامی مسائل، صحافتی امور اور صحت کے شعبے سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی تعاون کو فروغ دینے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔چیئرمین احتساب کمیٹی پریس کلب محمد اسلم خان یوسفزئی اور واجد شاہ نے ایم پی اے محمد نعیم اختر خان بھابھہ کو علاقے کے عوام کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا، جس پر ایم پی اے نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے دوران ایم پی اے کے پرسنل اسسٹنٹ راؤ اشرف اقبال بھی موجود تھے اور گفتگو خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔