ایوان تجارت صنعتی ترقی کیلئے سرگرم عمل، بختاور تنویر
ملتان اہم تجارتی ، صنعتی شہر، سرکاری اداروں کا تعاون ناگزیر، خطاب
ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے صدر اور صدر بورڈ آف مینجمنٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میاں بختاور تنویر شیخ کی جانب سے تاجر و صنعتکار برادری اور انتظامی افسروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی کاروباری، سماجی اور سرکاری شخصیات سمیت صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایوانِ تجارت و صنعت ملتان میں منعقدہ تقریب باوقار ماحول میں ہوئی۔ تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی، ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق، وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال، ظہیر صابر، اظہر بلوچ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر و صنعتکار برادری کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔