خواتین کیلئے جدید ڈیجیٹل کورسز شروع کرنے کا اعلان

خواتین کیلئے جدید ڈیجیٹل کورسز شروع کرنے کا اعلان

ای کامرس، اے آئی اور فری لانسنگ کورسز کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ نے خواتین کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے لئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت خواتین کو ای کامرس، اے آئی اور اے آئی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ساتھ فری لانسنگ جیسے جدید کورسز فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ سکیں اور آن لائن روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔ خواتین امیدوار سپیشلائزڈ کورسز میں داخلے کیلئے درخواست دے سکتی ہیں۔یہ آن لائن کورسز دو ماہ پر مشتمل ہوں گے اور ان کی فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ خواتین امیدوار پی آئی ٹی بی کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔کامیاب امیدواروں کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے کیریئر میں مؤثر کردار ادا کر سکیں اور آن لائن بزنس یا فری لانسنگ کے ذریعے خودمختار بن سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں