ڈسٹرکٹ کچہری وہاڑی میں جھگڑا، ہوائی فائرنگ، دو افراد زخمی

ڈسٹرکٹ کچہری وہاڑی میں جھگڑا، ہوائی فائرنگ، دو افراد زخمی

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کچہری وہاڑی میں کچہری اوقات کے دوران دو فریقین کے درمیان شدید جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جھگڑا تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا، دوران جھگڑے دونوں طرف سے گھونسے اور مکوں کا استعمال کیا گیا اور مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں دو افراد آئے ۔ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے وہاڑی میں ایک لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی اور آج اسے عدالت میں دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروانے کے لیے لایا گیا تھا۔ جیسے ہی لڑکی کچہری پہنچی تو اس کے ورثاء اور لڑکے کے ساتھیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔واقعے نے کچہری میں سیکیورٹی کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ شہریوں اور وکلاء نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں