ماہ صیام کا آخری عشرہ جامع ٹریفک پلان جاری

ماہ صیام کا آخری عشرہ  جامع ٹریفک پلان جاری

ملتان(کرائم رپورٹر)سی ٹی او ملتان کائنات اظہر خان کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی آمد کے پیش نظر جامع ٹریفک پلان جاری۔۔۔

 غلہ منڈی، سبزی منڈی، شاپنگ سنٹرز اور بازاروں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے روڈ یوزرز کی مشکلات کے پیش نظر ایک جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں