پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں ، ملیحہ رشید

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں ، ملیحہ رشید

مارکیٹوں اور دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹوں کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری پرائس کنٹرول سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ عید سے قبل گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ بھی دیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی پرائس کنٹرول سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں 8042 انسپکشنز کی گئیں جن کے دوران سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 66 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں اور بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹوں کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پرائس کنٹرول سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں