پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر مہنگائی کا میزائل حملہ، شیخ راشد اکرام

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر  مہنگائی کا میزائل حملہ، شیخ راشد اکرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے کارکن شیخ راشد اکرام نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر مہنگائی کا میزائل حملہ قرار دیتے ہوئے۔۔۔

 شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کو جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کرنا قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپ مالکان بھی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں