خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری سے نقدی چھیننے والے پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر میں خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری سے نقدی چھیننے والے نامعلوم نوسرباز کے۔۔۔
خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ گلگشت پولیس کے مطابق متاثرہ شہری ثقلین نے بتایا کہ اس کا ملازم انڈے کی کریٹ خریدنے کے لئے اللہ شافی چوک گیا، جہاں نامعلوم ملزم نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا اور تلاشی کا بہانہ کرتے ہوئے نوسربازی سے اس کے جیب سے 30 ہزار روپے سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔