نکاح کے بعد رخصتی سے قبل لڑکی پراسرار طور لاپتا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)نکاح کے بعد رخصتی سے قبل شادی کی تاریخ مقرر ہونے پر 23 سالہ نوجوان لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ۔۔۔
جس پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ محمود کوٹ میں صفی اللہ سہو کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق اس کی بہن انیسہ عاشق ایم اے انگلش کی ڈگری یافتہ ہے جس کی ڈیڑھ سال قبل عبید اللہ سہو سے منگنی ہوئی تھی اور شادی کی تاریخ 30 مارچ مقرر تھی۔مدعی کے مطابق 11 مارچ کی رات اہل خانہ سحری تک گھر میں موجود تھے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ انیسہ عاشق گھر میں موجود نہیں ہے اور شبہ ہے کہ اسے نامعلوم افراد کار میں اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔