دوہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

دوہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

بورے والا (نمائندہ دنی)نواحی گاؤں 401ای بی میں دوہرے قتل کا مرکزی ملزم شہزاد جٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ۔۔

ملزم نے اپنے ساتھی قاری وقار، بابر، وقاص اور غلام عباس کے ساتھ مل کر صلح کے بہانے بلا کر ندیم اور زاہد کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ عبد النثار کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی موجودگی میں فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم تیز کارروائی کے نتیجے میں مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع کی بنیاد پر پیش آیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کی تلاش جاری رکھی ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں