کوٹ ادو میں بھی یوم القدس ریلی، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

کوٹ ادو میں بھی یوم القدس ریلی، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی، پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاج اور رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدید عہد کے سلسلے میں القدس ریلی مدرسہ جامعۃ الشیعہ کوٹ ادو سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ڈی جی خان عمر فاروق مشوری بلوچ ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مخدوم غلام قاسم، ضلعی صدر سید سجاد حسین کاظمی، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سجاد حسین قمی، نائب صدر جعفر حسین سرائی، سینئر نائب صدر سید جعفر رضا کاشف گیلانی، مولانا محمد حسن محمدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم ریاض گشکوری، محمد شہباز لعل سمیت مختلف مکاتب فکر، انجمن تاجران، وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران اور فلسطین پر حملوں کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے جنگی جرائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کا پرچم نذر آتش کیا گیا جبکہ شرکا نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ ریلی کے دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں