وہاڑی : منشیات فروشوں نے حلف اٹھا کر توبہ کرلی

وہاڑی : منشیات فروشوں نے حلف اٹھا کر توبہ کرلی

آئندہ منشیات فروشی یا کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث نہ ہونے کی یقین دہانی

 وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) بستی ممبر صادق والی چک نمبر 23ڈبلیوبی کے رہائشی محمد اویس، محمد عدنان، محمد عثمان ڈھڈی المعروف چھورے ولد اصغر اقوام ڈھڈی اور خلیل احمد ولد علی محمد ڈھڈی نے مقامی مسجد میں امام حافظ قاسم اور دیگر معززین کے روبرو قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا کہ وہ آئندہ منشیات فروشی یا کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں ہوں گے ۔شرکاء نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ذمہ دار شہری بنیں گے اور اگر کوئی دیگر فرد منشیات فروشی کرے تو مقامی پولیس اور سی سی ڈی کو اطلاع دیں گے ۔ انہوں نے آئی جی پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈی پی او وہاڑی اور سی سی ڈی پولیس سے معافی بھی مانگی اور وعدہ کیا کہ قرآن مجید پر دیے گئے حلف کی مکمل پاسداری کریں گے تاکہ آئندہ پولیس یا سی سی ڈی کی جانب سے کسی قسم کی پریشانی یا تنگی کا سامنا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں