وہاڑی میں تعلیمی اداروں کی بار بار بندش پر تشویش کا اظہار

وہاڑی میں تعلیمی اداروں کی بار بار بندش پر تشویش کا اظہار

اساتذہ، طلبہ اور کاروباری حلقوں کا حکومت سے پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ

 وہاڑی (خبرنگار) بار بار تعلیمی اداروں کی بندش اور غیر متوقع چھٹیوں کے فیصلوں سے تعلیمی، سماجی اور کاروباری حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ چیمبر آف ایجوکیشن ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری طارق فاروق بھٹی نے کہا کہ انتظامی یا موسمی مسائل کے دوران سب سے آسان حل اسکول بند کرنا سمجھا جاتا ہے ، جو طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ ماہر تعلیم مرشد عبدالعزیز بھٹہ نے کہا کہ مختصر تعلیمی سیشن میں بار بار چھٹیاں طلبہ اور اساتذہ دونوں پر دباؤ بڑھا رہی ہیں۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے مختار احمد بھٹی نے کہا کہ تعلیم پر توجہ نہ دینا قومی ترقی کے لیے خطرناک ہے ۔ شیخ فضل الرحمن نے کہا کہ یہ رجحان باقی بچوں کی تعلیم کو بھی متاثر کر رہا ہے ۔ مختلف حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ آخری آپشن بنایا جائے اور زمینی حقائق کے مطابق اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کی تعلیم اور ملک کے مستقبل کو نقصان نہ پہنچے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں