عباسیہ کینال میں ڈوبنے والی 5سالہ بچی کی لاش برآمد

عباسیہ کینال میں ڈوبنے والی 5سالہ بچی کی لاش برآمد

مہوشتین روز قبل کھیلتے ہوئے نہر میں گری ، لاش ورثا کے حوالے کردی گئی

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تین روز قبل کھیلنے کے دوران عباسیہ کینال میں گر کر ڈوب جانے والی پانچ سالہ بچی کی نعش برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش تدفین کے لیے آبائی شہر روانہ کر دی۔ اوچ شریف کی رہائشی پانچ سالہ مہوش کھیلتے ہوئے نہر میں گر کر ڈوب گئی تھی۔ گزشتہ روز اس کی نعش چک 54 اے کے قریب عباسیہ کینال سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کی اور نعش تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کرتے ہوئے آبائی شہر اوچ شریف روانہ کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں