رحیم یار خان:15 سالہ لڑکی سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق
قتل یا خودکشی معمہ حل نہ ہوا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سینے میں گولی لگنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موضع محمد مراد ڈاہر کے رہائشی محمد زاہد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 15 سالہ ہمشیرہ حضور بی بی نے گھر میں موجود پستول سے خود پر فائر کر لیا۔ شدید زخمی حالت میں اسے مریم نواز ہسپتال جمالدین والی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔