حادثات میں کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق
ٹینکر سے ٹکرا کو پھٹہ رکشہ کا ڈرائیور ، موٹرسائیکل حادثے میں الیاس مارا گیا
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ) مختلف ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پہلا حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں منظور کالونی کا رہائشی 27 سالہ محمد شہزاد اپنے پھٹا رکشہ پر جا رہا تھا کہ اوورٹیک کرتے ہوئے آئل ٹینکر نمبر TMK637 سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹینکر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔دوسرا حادثہ میں لیاقت پور کے رہائشی 58 سالہ محمد الیاس موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔تیسرے واقعہ میں کوٹ مٹھن کے رہائشی 8 سالہ شاہ زمان کو سڑک عبور کرتے وقت نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔ شدید زخمی بچے کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔