یونین کونسل 148پی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس منظور
مختلف بستیوں میں صاف پانی فراہمی کیلئے منصوبے جلد شروع ہونگے
صادق آباد (نامہ نگار ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق اور چوہدری اظہر شفیق کی کاوشوں سے یونین کونسل 148پی کے مختلف علاقوں کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس منظور کر لئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق منصوبوں کا مقصد علاقے کے مکینوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ منصوبے کے تحت چک نمبر 128پی، چک نمبر 119پی، چک نمبر 151پی، بستی ممبری اور پنڈت دڑی میں ایک ایک جبکہ چک نمبر 148پی میں دو واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں گے ۔متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبوں پر تعمیراتی کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا جس سے یونین کونسل 148پی کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔مقامی عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے گا۔