کوٹ ادو میں چوری اور تشدد کے متعدد واقعات

کوٹ ادو میں چوری اور تشدد  کے متعدد واقعات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی اور تشدد کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔

سندیلہ چوک میں تین نامعلوم مسلح افراد نے محمد سلطان واہگہ سے موٹر سائیکل، موبائل فون، شناختی کارڈ، سعودی عرب کا اقامہ اور نقدی 7 ہزار روپے چھین لیے ۔ وارڈ نمبر 1 میں زیر تعمیر مکان سے موٹر مالیتی 16 ہزار روپے ، کوئل تار 13 ہزار، پلمبر کا سامان 16 ہزار اور جرنیٹر 13 ہزار روپے چوری ہوا۔ دائرہ دین پناہ میں 3 بکریاں مالیتی 3 لاکھ روپے اور آہنی ٹریکٹر ٹرالی مالیتی 14 لاکھ روپے خیانت کے ساتھ لے گئے ۔ نورے والا پھاٹک پر فائبر نیٹ ورک کی تار مالیتی 3 لاکھ روپے کاٹ دی گئی ۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں