ماچھیوال میں تیز رفتار ٹرالر نے 14 سالہ نوجوان کچل دیا
قربان ریحان دم توڑ گیا ، ڈرائیور فرار، پولیس نے کارروائی شروع کردی
ماچھیوال (نامہ نگار ) نواحی گاؤں 164 عرف 15 گجر والی کے رہائشی احسان اسلم کے 14 سالہ بیٹے قربان ریحان کو تیز رفتار ٹرالر نے روڈ کراس کرتے ہوئے کچل دیا۔ حادثہ وہاڑی سے آنے والے ٹرالر کے ہاتھوں پیش آیا۔شدید زخمی قربان ریحان کو فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس تھانہ ماچھیوال نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ اہل علاقہ نے مجرمانہ لاپرواہی پر سخت نوٹس لینے اور ذمہ دار ڈرائیور کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔