بیروزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

بیروزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

30 سالہ نادر نے زہر پی لیا تھا طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو سکا

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بیروزگاری سے دلبرداشتہ 30 سالہ نوجوان نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کر لی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔ راجن پور کے رہائشی 30 سالہ نادر حسین کو اقدام خودکشی کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نادر حسین کچھ عرصے سے بیروزگار تھا اور متعدد کوششوں کے باوجود روزگار نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے نامعلوم زہر پی لیا۔طبی امداد کے باوجود اس کی جان نہ بچائی جا سکی اور جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث وہ دم توڑ گیا، جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی مکمل کر کے نعش ورثا کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں