تعلیمی بورڈ ملتان:بلیک لسٹ امتحانی مراکز کی بحالی کیلئے اقدامات کی منظوری

تعلیمی بورڈ ملتان:بلیک لسٹ امتحانی مراکز کی بحالی کیلئے اقدامات کی منظوری

کمشنر عامر کریم خان کی زیر صدارت اجلاس، آئیڈیل کالج کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ،نجی الحاق شدہ اداروں میں ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی امتحانی مراکز کے قیام کی بھی توثیق

ملتان (خصوصی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں کی زیر صدارت ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف انتظامی و امتحانی امور سے متعلق ایجنڈا زیر غور لائے گئے ۔اجلاس میں بورڈ کے 383ویں اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔آئیڈیل کالج کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ،بلیک لسٹ امتحانی مراکز کی بحالی کیلئے اقدامات کی منظوری،نجی الحاق شدہ اداروں میں ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی امتحانی مراکز کے قیام کی بھی توثیق کی گئی۔اجلاس میں شرکاء کو حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات بی آئی ایس ای ملتان کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔بورڈ آف گورنرز نے امتحانی مراکز پر بائیو میٹرک حاضری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے آئی ٹی انویجیلیٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی جبکہ حساس امتحانی مراکز پر شفاف امتحانی نظام کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران بلیک لسٹ امتحانی مراکز کی بحالی سے متعلق چیئرمین کے اقدام کی منظوری دی گئی جبکہ امتحانات کے دوران بعض عملی لیبارٹریز کی تبدیلی کے فیصلے کی بھی توثیق کر دی گئی۔بورڈ اجلاس میں سرکاری گرلز ہائی سکول مبارک پور کبیر والا کے طلبہ کے داخلہ فارمز کے معاملے پر غور کیا گیا جبکہ سابقہ آئیڈیل کالج ملتان کے سابق طلبہ کے مسائل سے متعلق ایجنڈا بھی زیر بحث آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں