شیخ محمد اقبال عرف بالو انتقال کرگئے ، نماز جنازہ ادا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری شیخ راشد اکرام کے چچا شیخ محمد اقبال عرف بالو انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ پرانی سبزی منڈی کے پلاٹوں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔مرحوم کی وفات پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ شہریوں نے مرحوم کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔