رمضان المبارک مسلمانوںکے لئے عظیم نعمت اور بابرکت مہینہ،مطلوب احمد

رمضان المبارک مسلمانوںکے  لئے عظیم نعمت اور بابرکت  مہینہ،مطلوب احمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت مطلوب احمد خاں بختیاری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے ایک عظیم انعام ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نہایت بابرکت، با سعادت اور خوش بختی کا مہینہ ہے جو مسلمانوں کو صبر، برداشت اور نیکیوں کی طرف راغب کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ایثار، ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے صاحب حیثیت افراد پر زور دیا کہ وہ مستحق اور نادار لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں اور اپنی خوشیوں میں غریبوں کو بھی شامل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معاشرے کے صاحب استطاعت افراد ضرورت مندوں کی مدد کریں تو معاشرے میں بھائی چارے اور محبت کو فروغ مل سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں