کتوں کے کاٹنے سے زخمی بچی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا

کتوں کے کاٹنے سے زخمی بچی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا

گگو منڈی (نامہ نگار)کتوں کے کاٹنے سے زخمی بچی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا، تحصیل بوریوالا ہسپتال میں داخل، والد کی حکومت اور مخیر حضرات سے علاج کی اپیل ۔

تفصیل کے مطابق حصاریہ کالونی گگو کے رہائشی امجد حصاریہ کی تین سالہ بیٹی تقریباً تین ماہ قبل اپنے گھر کے دروازے پر بیٹھی تھی کہ اچانک خونخوار کتوں نے اس پر حملہ کر دیا اور گھسیٹ کر قریبی فصل میں لے گئے اور اس کے منہ، سر اور جسم کے دیگر حصوں کو نوچنا شروع کر دیا۔راہگیروں کی بروقت مداخلت سے بچی کو کتوں سے چھڑایا گیا اور علاج کے لیے آر ایچ سی گگو منڈی پہنچایا گیا، لیکن مبینہ طور پر ڈاکٹر نے خاطر خواہ علاج نہیں کیا اور ویکسین بھی نہیں لگائی۔ والد نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد نے معمولی پٹی کر کے بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا ریفر کر دیا۔اب تین ماہ سے علاج جاری ہے مگر بچی کی حالت میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں