میو کونسل :سویٹ ہوم ملتان میں بچوں میں عید تحائف تقسیم

میو کونسل :سویٹ ہوم ملتان میں بچوں میں عید تحائف تقسیم

ملتان (لیڈی رپورٹر)میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماؤں نے پاکستان بیت المال کے زیر انتظام فلاحی ادارے پاکستان سویٹ ہوم ملتان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور عید کے تحائف تقسیم کئے ۔ وفد کی قیادت مرکزی صدر چودھری اعظم میو نے کی، جبکہ۔۔۔

مرکزی بانی چیف آرگنائزر سلیم الرحمن میو، مرکزی سینئر وائس چیئرمین حاجی نور دین میو، جنوبی پنجاب کے صدر وسیم اکرم میو، وقار اعظم میو، سید عرفان شاہ اور خالد میو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔رہنماؤں نے بچوں میں کھلونے اور دیگر ضروری اشیاء بطور عید تحائف دیئے ، جبکہ ادارے کی ضروریات کے پیش نظر جوس اور بلینڈر بھی عطیہ کئے گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں