بوریوالا میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

بوریوالا میں خاتون سے  مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

بوریوالا (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی کی حدود میں واقع صادق ٹاؤن بوریوالا کی رہائشی خاتون خاتون (ف )نے ملزم غلام محی الدین عرف بادشاہ کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے ڈوگر مارکیٹ میں چکن شاپ بنا رکھی ہے اور ہوم ڈلیوری کا کام بھی کرتا ہے ۔ خاتون نے کہا کہ چکن دینے کے بہانے ملزم گھر آیا اور اسے اکیلا پا کر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے بعد ازاں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بدنام کرنے کی کوشش کی۔ جب اس نے اپنے خاوند کو معاملہ بتایا تو ملزم نے اس کی جان کو خطرہ بناتے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ دھمکیاں دینا شروع کیں۔تھانہ سٹی پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور کہا کہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے حساس معاملات میں فوری اطلاع دیں تاکہ ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں