وہاڑی میں مسیحی نوجوانوں کے حقوق کیلئے یوتھ کانفرنس

وہاڑی میں مسیحی نوجوانوں کے حقوق کیلئے یوتھ کانفرنس

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ڈسٹرکٹ مینارٹی ونگ کے زیر اہتمام مسیحی نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے یوتھ کانفرنس سینٹ پیٹرز کیتھولک چرچ 11ـ9 ڈبلیو بی وہاڑی میں منعقد ہوئی۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی میں فادر عامر شہزاد، ڈی ایس پی صدر سرکل محمد رضوان خان، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی نمائندگی میں نیرب خورشید، مسیحی رہنما ماسٹر ریاض مسیح، ماسٹر مصتنصر خاور، پادری ریاض اور سرفراز راجہ شامل تھے ۔کانفرنس میں مسیحی نوجوانوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں سابق نائب ناظم چودھری سعید اختر، قائمقام صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی محمد یونس بھٹی، شیخ عبدالرؤف، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا محمد شریف اور سابق کونسلرز سجاد گجر، مقصود بٹ، شیخ ظفر شہزاد شامل تھے ۔ڈی ایس پی صدر سرکل محمد رضوان خان نے خطاب میں کہا کہ پولیس ہر پلیٹ فارم پر مسیحی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، جبکہ میاں نیرب خورشید نے کہا کہ مسیحی ہمارے بھائی ہیں اور ہم ایک جھنڈے کے نیچے متحد ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر چوہدری آشر غوری، اے ڈی بادل اور ان کی ٹیم کو خصوصی کاوش پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں